اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے گومازیں میں نامعلوم مسلح افراد نے کسٹم انفورسمنٹ کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور وہاں سے ایک کسٹم کی گاڑی، اسلحہ اور دیگر سامان اپنے ساتھ لے گئے۔
واقعے کے بعد مسلح افراد جائے وقوعہ سے بآسانی فرار ہوگئے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں اس سے قبل بھی پولیس، کسٹم اور لیویز اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں، جن کی ذمہ داری اکثر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔
گذشتہ شب بھی بلوچ آزادی پسندوں نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شیخ زید اسپتال کے قریب ناکہ بندی کرکے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیا تھا۔
تاہم ان دونوں تازہ واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔