کوئٹہ: بلوچ طالب علم جبری لاپتہ

57

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے ایک طالب علم کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے شیر زمان ولد غلام قادر کو ڈگری کالج سریاب کے ہاسٹل سے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔ لواحقین اور ساتھی طالب علموں نے انکی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں ماورائے عدالت گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کے واقعات کوئی نئی بات نہیں، انسانی حقوق کے کارکنان و تنظیمیں طویل عرصے سے ان واقعات کے خلاف آواز بلند کرتے آ رہے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں۔