کوئٹہ شہر میں آزادی پسندوں کی ناکہ بندی، پولیس اہلکار زیر حراست، اسلحہ ضبط

604

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچ آزادی پسندوں نے شاہراہ پر ناکہ بندی کردی، پولیس اہلکار کا اسلحہ و دیگر سامان بھی ضبط کرلیا۔

رات نو بجے کے قریب کوئٹہ شہر میں شیخ زاہد ہسپتال کے قریب مرکزی شاہراہ پر بلوچ آزادی پسندوں نے ناکہ بندی قائم کردی۔ اس دوران مذکورہ مقام پر موجود پولیس کو حراست میں لیکر اس کا اسلحہ ضبط کرلیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ہتھیاروں سے لیس سرمچار آدھے گھنٹے تک شاہراہ پر موجود رہیں اور اسنیپ چیکنگ جاری رکھی جبکہ پولیس اہلکار کو بعدازاں کردیا گیا۔

بلوچ آزادی پسندوں کی جانب شاہراہوں پر ناکہ بندیوں کے واقعات تسلسل سے رونماء ہورہے ہیں جس کے باعث فورسز، حکومتی ارکان و حکومتی حمایت یافتہ افراد کیلئے شاہراہوں پر سفر کرنا غیر محفوظ ہوچکا ہے۔

دو روز قبل ہی کیچ کے علاقے دشت میں بلوچ لبریشن آرمی کی مجید برگیڈ نے پاکستانی فورسز کو لیجانے والی بسوں کے قافلے کو ایک بڑی نوعیت کے حملے میں نشانہ بناکر جانی نقصانات سے دوچار کیا تھا۔