تربت: ناکو میار کا بیٹا بازیاب ہوگیا

129

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان فتح بلوچ ولد ناکو میار بلوچ، جنہیں 15 جون 2023 کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کیا تھا، طویل عرصے بعد بازیاب ہوگئے ہیں۔

فتح بلوچ کے والد ناکو میار نے اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے دو سال تک مسلسل جدوجہد کی۔ انہوں نے اسلام آباد تک لانگ مارچ میں شرکت کی اور تربت میں کئی دنوں تک احتجاج پر بھی بیٹھے رہے۔ ان کے اس احتجاج نے فتح بلوچ کی گمشدگی کے معاملے کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ ایک عرصے سے سنگین انسانی حقوق کے بحران کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں بارہا مطالبہ کر چکی ہیں کہ لاپتہ افراد کو منظرِ عام پر لایا جائے اور اس عمل کو روکا جائے۔