سوراب: مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص اغواء

123

سوراب کے علاقے گدر سے گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے اسحاق نامی شخص کو ان کے گھر سے اغوا کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور رات گئے گھر میں داخل ہوئے اور اسحاق کو اپنے ساتھ لے گئے۔

مسلح افراد نے اسحاق کے محافظوں کو کسی قسم کا نقصان پہنچائے بغیر رہا کردیا گیا، تاہم ان کا اسلحہ ضبط کرلیا گیا۔

تاحال اغوا کاروں کے بارے میں کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آسکی ہے۔