مستونگ: جبری لاپتہ نوجوان عدالتی حکم پر منظر عام پر

75

مستونگ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے پریس کلب کے چوکیدار حاجی شاہد احمد کو منظر عام پر لایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 2 ستمبر کی رات کو سی ٹی ڈی اہلکاروں نے چھاپہ مار کر حاجی شاہد احمد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔ واقعے کے بعد صحافیوں اور اہل خانہ کی جانب سے بازیابی کے لیے مسلسل جدوجہد کی گئی اور بالآخر عدالت سے رجوع کیا گیا۔

عدالتی حکم کے بعد سی ٹی ڈی نے انہیں سنٹرل جیل منتقل کردیا ہے، تاہم ان پر ایک سی ٹی ڈی اہلکار کی شکایت پر دہشت گردی کے مختلف سنگین مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شاہد احمد کو منظر عام پر لانے کے باوجود جیل حکام ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے، جس کے باعث ان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے۔