کوہلو: پانی کے گڑھے میں ڈوب کر تین بہن بھائیوں سمیت 4 بچے جاں بحق

37

اتوار کے روز کوہلو کے نواحی علاقے کلی فیض محمد چرمئی میں بارش کے پانی کے گہرے گڑھے میں ڈوب کر 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق بچوں میں تین سگے بہن بھائی بھی شامل ہیں۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔