منگچر، کولواہ: پاکستانی فورسز پر حملے

72

اتوار کے روز بلوچستان کے علاقے منگچر اور کولواہ میں پاکستانی فورسز پر حملے کئے گئے ۔

لیویز ذرائع کے مطابق منگچر کے علاقے محمود گہرام روڈ کے قریب آئی ای ڈی کا دھماکہ ہوا ہے ۔

کولواہ سے آمد اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کے قافلے کو مسلح افراد نے گھات لگا کر حملے میں نشانہ بنایا۔ تاہم حکام کی جانب سے ان حملوں سے متعلق کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمں متحرک ہیں جو پاکستانی فورسز پر حملے کرتے آرہے ہیں ۔