جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جدوجہد کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کے مطابق گذشتہ سال 28 اگست کو بحرین سے ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد، کراچی ایئرپورٹ پر پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیے جانے کے بعد جبری طور پر لاپتہ ہونے والے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند کے رہائشی اسد عثمان بلوچ بحفاظت بازیاب ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف لواحقین سمیت دیگر انسانی حقوق اور سیاسی تنظمین سراپا احتجاج ہیں اور انکا مطالبہ ہے کہ جبری لاپتہ کئے گئے بلوچوں کو بحفاظت منظر عام پر لا کر عدالتوں میں پیش کیا جائے ۔