بلوچستان کے دو مختلف اضلاع سے گولیوں سے چھلنی دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار کے تحصیل زہری کے علاقے گزان کوچو کے قریب سے مقامی انتظامیہ نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کی ہے۔
لاش کو اسپتال منتقل کرنے کے اور ضروری کاروائی کے بعد مردہ خانے میں رکھ دیا گیا ہے۔
ادھر ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ کے پُناپ ایریا سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی مقتول کے ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے تھے اور آنکھوں پر چادر باندھی گئی تھی۔
رہائشیوں نے بدھ کی رات تقریباً 10 بجے لاش دیکھی اور مقامی انتظامیہ کو اطلاع دی۔
دونوں لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے جبکہ انتظامیہ مزید کاروائی کررہی ہے۔