چاغی: بی ایس او (پجار) کے سابق صوبائی رہنماء جبری لاپتہ

105

بلوچستان کے علاقے چاغی پدگ سے بروز اتوار دوپہر تقریباً دو بجے سابق صوبائی نائب صدر بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) شفقت ولد محمد قاسم کو نامعلوم مسلح افراد نے بس سے اتار کر اغواء کر لیا۔

لواحقین کے مطابق، شفقت ناز، جو میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ایک معزز شہری ہیں، اس وقت اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ چند مسلح افراد نے بس سے ان کے اہل خانہ کی آنکھوں کے سامنے زبردستی اغواء کر لیا۔

لواحقین نے حکام سے فوری مطالبہ کیا ہے کہ شفقت ناز کو بازیاب کرایا جائے اور بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے رجحان کو ختم کرنے کے لیے موثر اقدامات کا مطالبہ کر رہی ہیں۔