کوئٹہ: مولانا خلیل اللہ شہاب کو پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کردیا

213

کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے مولانا خلیل اللہ شہاب کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق رات گئے سی ٹی ڈی نے عالم دین کے گھر پر چھاپہ مارا اور مولانا خلیل اللہ شہاب کو گرفتار کر کے اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد ان کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

مولانا خلیل شہاب کے آفیشل پیج پر ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی فورسز، سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے علاقے کا گھیراؤں کرکے چھاپہ مارا، اس دوران کسی کو قریب جانے یا سوال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ فورسز اہلکار مولانا کو ان کے اپنے کمرے سے اٹھاکر اپنے ہمراہ لے گئے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔