کوئٹہ بی این پی جلسے پر خودکش حملے کی ذمہ داری داعش پاکستان نے قبول کرلی

239

اسلامک اسٹیٹ پاکستان صوبہ نے کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی کے جلسے پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

داعش کی جانب سے جاری بیان میں حملہ آور کی شناخت “علی المہاجر” کے نام سے کی گئی ہے اور یہ دعویٰ داعش پاکستان کے مرکزی میڈیا ادارے “اعماق” اور “خلافت نیوز” کے ذریعے سامنے آیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب کوئٹہ کے شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب بی این پی کے جلسے پر خودکش بم دھماکے میں متعدد افراد جانبحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مطابق حملے میں بی این پی قائد اختر مینگل کو نشانہ بنایا گیا جس میں وہ محفوظ رہے تاہم اس حملے میں 15 شرکاء جانبحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔