پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر کا تربت کا دورہ

306

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تربت کا دورہ کیا، تربت آمد پر کور کمانڈر بلوچستان نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دورے کا مقصد سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا تھا، فیلڈ مارشل کو فوجی آپریشنوں پر بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل نے تربت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔

خیال رہے بلوچ آزادی پسندوں کے حملوں میں رواں سال تیزی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ ان حملوں کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

رواں سال جنوری میں تربت میں پاکستانی فوجی اہلکاروں کو لیجانے والے قافلے میں شامل ایک بس کو بی ایل اے مجید برگیڈ نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے دھماکے میں نشانہ بنایا تھا۔