پنجگور: ایک ہفتے کے دوران خودکشی کے دو واقعات

106

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایک ہفتے کے دوران نوجوانوں کی خودکشی کے دو الگ الگ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق، تازہ واقعہ کاٹا گری سیدان میں پیش آیا جہاں سراج ولد نور حسن نامی نوجوان نے مبینہ طور پر زہر پی کر اپنی جان لے لی۔

اس سے چند روز قبل، پنجگور کی علاقے سوردو میں امیر احمد ولد رحمدل نامی نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی تھی۔

تاہم خودکشیوں کے محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکیں۔