بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ گردانک سے بدھ کو ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔
لیویز کے مطابق ابتدائی معائنے سے معلوم ہوا کہ مقتول کو قریب سے گولیاں ماری گئیں۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔
لاش کو تحویل میں لینے کے بعد تربت کے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت فی الحال ممکن نہیں ہو سکی اور لواحقین کو تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔