بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری اور گرد و نواح میں گذشتہ روز سے فورسز کا آپریشن کے اطلاعات ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق بلوچ آزادی پسند مسلح افراد نے تین مختلف مقامات پر مرکزی شاہراہوں پر ناکہ بندی کی، جبکہ سنی تا نورگامہ روڈ کو بھاری مشینری سے بلڈوزر کرکے تباہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق پیش قدمی کرنے والے پاکستانی فوج کے قافلوں کو گزان اور مشک کے مقامات پر حملوں میں نشانہ بنایا گیا، جن میں فورسز اہلکاروں کے ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
اس سے قبل آزادی پسندوں نے زہری شہر میں گیارہ اگست یوم بلوچستان کی مناسبت سے عوامی اجتماع سے خطاب کیا اور منصوبہ بندی کے تحت شاہراہوں پر گھات لگا کر فورسز کو نشانہ بنایا۔
علاقے میں گذشتہ روز سے ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے، تاہم حکام کی جانب سے تاحال آپریشن اور ہلاکتوں سے متعلق کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپیں زہری، بلبل اور گزان سمیت مختلف علاقوں میں جاری ہیں۔