ثناء بلوچ کو ایف آئی اے نے تفتیش کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کا کہنا ہے کہ مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن ثناء بلوچ کو ملتان ایئرپورٹ سے جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا ہے جہاں سے وہ عمرہ کے لیے سعودی عرب روانگی کی تیاری کررہے تھے۔
پارٹی ترجمان کے مطابق اس دوران وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے حکام نے پارٹی رہنماء کو ایئرپورٹ پر کئی گھنٹوں تک روکھے رکھا اور ان کے بار بار پوچھنے کے باوجود کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، آخری رابطے میں ثناء بلوچ نے کہا کہ انہیں روکا جا رہا ہے، لیکن کوئی وضاحت نہیں دی جا رہی۔
تنظیم نے کہا ہے کہ اس کے بعد پارٹی اور ثناء بلوچ کے رشتہ داروں کا انسے رابطہ منقطع ہوگیا ہے، ایف آئی اے پوچھ گچھ کے بعد انہیں نامعلوم افراد لے گئے ہیں۔
این ڈی پی نے پارٹی رہنماء کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ کی گمشدگی آئینی و انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انہیں فوراً رہا کرے۔