تربت میں قابض فوج کے قافلے پر آئی ای ڈی حملے میں دو ہلاک ہوئے۔ بی ایل اے

222

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے تربت میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گزشتہ شب تقریباً دس بجے قابض پاکستانی فوج کے تین گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں شامل ایک گاڑی کو اُس وقت ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنایا جب وہ تربت شہر سے نکل رہے تھے۔ سرمچاروں نے گوگدان سوراپ پل کے مقام پر فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور کم از کم چار زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔