مستونگ: پاکستانی فوج کیلئے راشن لیجانے والی ٹرکوں پر مسلح افراد کا قبضہ

248
ستمبر کے اواخر میں بلوچ لبریشن آرمی نے ہرنائی میں شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے کوئلہ لیجانے والی ٹرکوں کو نشانہ بنایا۔

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد نے پاکستان فوج کیلئے راشن لیجانے والی ٹرکوں کو اپنی تحویل میں لیا ہے۔

واقعہ گذشتہ روز پیش آیا، مستونگ کے علاقے اسپلنجی، مَرو میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج کیلئے راشن لے جانے والی دو ٹرک گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لیا اور راشن سمیت نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

واقعے کے بعد فورسز کی بھاری نفری علاقے میں دیکھی گئی ہے تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

گذشتہ روز ہی مستونگ کے علاقے غلام پڑنژ میں مسلح افراد نے معدنیات لے جانے والی گاڑیوں کو حملے میں نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں کئی ٹرکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ ڈرائیوروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔