مستونگ: معدنیات لیجانے والی ٹرکوں پر حملہ

108

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں غلام پڑنژ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات لے جانے والے ٹرکوں پر حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں کئی ٹرکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ ڈرائیوروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق، حملہ ہفتے کی شام کو پیش آیا، تاحال حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی، تاہم غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بعض ڈرائیور اور معاون عملہ زخمی ہوا ہے۔

بلوچستان میں اس قسم کے حملے کوئی نئی بات نہیں۔ ماضی میں بھی مختلف بلوچ آزادی پسند تنظیمیں اس طرح کی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہیں۔ تاہم، تازہ ترین واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔