واشک: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

53

بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ناگ میں پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

یہ واقعہ 31 جولائی 2025 کی رات پیش آیا، علاقائی ذرائع کے مطابق، شب دو بجے کے قریب فورسز نے ٹکری میر حاجی حاصل خان ساسولی کے گھر پر دھاوا بولا، جہاں سے ان کے نوجوان بیٹے عبد الکریم کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

اہلِ خانہ کے مطابق چھاپے کے دوران نہ صرف انہیں زد و کوب کیا گیا بلکہ گھریلو سامان کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ طویل عرصے سے انسانی حقوق کے حلقوں میں باعثِ تشویش ہے۔ متعدد مقامی و بین الاقوامی تنظیمیں بارہا اس رجحان پر آواز بلند کر چکی ہیں، تاہم زمینی صورتحال میں کوئی واضح بہتری نظر نہیں آ رہی۔