وی بی ایم پی کے احتجاجی کیمپ کو 5898 دن مکمل ہوگئے

19

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب سامنے 5898 واں روز جاری رہا۔

مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے احتجاجی کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی، وائس فار مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ جبری گمشدگیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام جبری لاپتہ افراد کو منظر عام پر لاکر انہیں قانونی چارہ جوئی کا حق دیا جائے، ماورائے آئین جبری گمشدگیاں بند ، جبری لاپتہ افراد کو بازیاب ، لاپتہ بلوچوں کو ماورائے قانون قتل کرنے کے سلسلے کو بند کیا جائے اور جبری گمشدگیوں کے مسئلہ ملکی قوانین کے تحت حل کیا جائے۔

نصراللہ بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اسے سیاسی طریقے سے حل کیا جائے اور بلوچستان میں طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے۔