کوئٹہ، ڈھاڈر: پولیس تھانے و فورسز کیمپ پر حملے

208

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ڈھاڈر میں پولیس تھانے اور پاکستانی فورسز کو بم دھماکوں اور مسلح حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

گذشتہ شب کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر پولیس تھانے کو نامعلوم افراد نے دستی بم حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

پولیس نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

دریں اثناء ڈھاڈر کے علاقے سنی سوران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق کیمپ کے مرکزی دروازے پر تعینات اہلکاروں کو حملے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ حملے کے بعد فورسز کی جانب سے شدید فائرنگ سمیت مارٹر گولے فائر کیے گئے۔