ڈھاڈر، راجن پور اور صحبت پور میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی آر جی

226

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے 27 جولائی کی رات کو بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں ایریگیشن دفتر کے سامنے قبض پاکستانی پولیس کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ دفتر کے سامنے ڈیوٹی پر مامور تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں قابض پولیس کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے راجن پور کے علاقے مرغائی میں 36 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد نصب کر کے تباہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ دریں اثناء گزشتہ رات کو ہمارے سرمچاروں نے صحبت پور کے علاقے جروار میں سرکاری زیر تعمیر روڈ پر کام کرنے والے عسکری تعمیراتی کمپنی کے مشینری کو فائرنگ کرکے  شدید نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے کہا کہ ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کی کاروائی بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔