وی بی ایم پی کے احتجاجی کیمپ کو 5894 دن ہوگئے

66

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ 5894 واں روز کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری رہا۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تنظیمی سطح پر صدام جبری لاپتہ صدام حسین کے کیس کو لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور صوبائی حکومت کو فراہم کردیں۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن اور صوبائی حکومت سے صدام حسین کی بحفاظت بازیابی میں کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کیاگیا۔

واضح رہے کہ رحیمہ بی بی نے اپنے شوہر صدام حسین کرد کی جبری گمشدگی کے کوائف وی بی ایم پی کے پاس جمع کراتے وقت تنظیم سے شکایت کی کہ اسکے شوہر صدام حسین کرد ولد عبدالرحیم کو 18 اور 19 جولائی کے درمیانی شب کو کالی وردیوں میں ملبوس سی ٹی ڈی اور دیگر ملکی اداروں کے اہلکاروں نے کلی حبیب، فیض آباد سے انکے آنکھوں کے سامنے سے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا اور پولیس انکی شوہر کی جبری گمشدگی ایف آئی آر درج کررہی ہے اور نہ انہیں اسکے شوہر کے حوالے سے معلومات فراہم کیا جارہا ہے۔