بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں مسلح حملہ آوروں نے پاکستانی فورسز پر متعدد حملے کیے ہیں، جن میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، گھات لگا کر فائرنگ، اور رسد پہنچانے والی گاڑیوں کو نذر آتش کرنا شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق، زامران کے علاقے نیوانو میں کل رات نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو رسد پہنچانے والی گاڑیوں کو نذرآتش کردیا ہے۔
آج مذکورہ مقام پر پہنچنے والی فورسز کے قافلے کو سیکورٹی فراہم کرنے والی اہلکاروں کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔ جس کے بعد پاکستانی فورسز کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قافلے کی گاڑیوں کو شدید نقصانات کا سامنا رہا جبکہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئیں۔
اطلاعات ہیں کہ ان حملوں میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا رہا ہے۔
دوسری جانب، زامران کے علاقے دشتک میں ایک موبائل فون ٹاور کو آگ لگا دی گئی، جس سے مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹاور فورسز کے زیر استعمال تھا۔
تاحال کسی نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم مذکورہ علاقے اس سے پہلے بھی آزادی مسلح تنظیمیں پاکستانی فورسز کو نشانہ بناتی رہی ہے۔