ڈھاڈر دھماکے میں دو افراد زخمی، مچھ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

108

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر میں ایر یگیشن آفس کے قریب ہونے والے دھماکے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

ڈھاڈر پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت لال محمد ولد لیاقت علی مستوئی اور میر حسن ولد گل حسن جتوئی کے طور پر ہوئی ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت تاحال واضح نہیں ہو سکی، تاہم شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

دریں اثناء مچھ میں دربار ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نوید نامی شخص ہلاک ہوگیا۔ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔