گھات حملے و آئی ای ڈیز دھماکے – بلوچ لبریشن آرمی نے حملوں کی ویڈیو جاری کردی

456

بلوچ لبریشن آرمی کے آفیشل چینل ہکل نے تنظیم کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ویڈیوز جاری کردی۔ 9 منٹ 21 سیکنڈ کی وڈیو میں پاکستانی فورسز پر گھات حملے، آئی ای ڈیز حملے اور شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں ۔

ویڈیو کے ابتداء میں قلات حملے کو دیکھا جاسکتا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے مسلح جنگجوؤں گھات لگاکر پاکستانی فورسز کی ایک قافلے کو نشانہ بنارہے ہیں جہاں فورسز اہلکاروں کی لاشیں زمین پر پڑی ہیں۔ جنگجو پرسکون انداز میں بات کرتے ہوئے ٹارگٹ کو نشانے بنا رہے ہیں جبکہ ایک جنگجو فورسز کی ایک گاڑی کو راکٹ سے نشانہ بناتا ہے، حملے کے بعد فورسز ہیلی کاپٹروں کو گشت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس حملے سے متعلق بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیاں میں کہا تھا کہ سرمچاروں نے قلات میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنا کر 13 اہلکار ہلاک کیئے جبکہجھڑپوں میں سنگت صہیب بلوچ عرف امیر بخش شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے۔

ویڈیو میں زامران، تگران اور بلیدہ کے مقامات میں پاکستانی فورسز کے قافلوں، پیدل اہلکاروں پر حملوں کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مستونگ شہر کو کنٹرول میں لینے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور فورسز سے جھڑپوں کو دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کی طرف سے شہروں پر قبضہ ، ناکہ بندیوں اور فورسز پر مربوط حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

بلوچ امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں بلوچستان میں ہونے والی پے در پے کاروائیوں سے یہ تاثر مزید گہرا ہوا ہے کہ بلوچ آزادی پسندوں کی پوزیشن مضبوط ہو رہی ہے، جبکہ پاکستانی فورسز کی گرفت کمزور پڑتی جا رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ صورتحال نہ صرف پاکستان کے لئے چیلنج بنی ہوئی ہے، بلکہ اس کا اثر خطے میں جاری اقتصادی منصوبوں، خاص طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر بھی پڑ سکتا ہے۔