کوئٹہ: جبری لاپتہ ایمل بلوچ بازیاب

150

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے رواں سال مئی کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے طالبعلم ایمل ولد اورنگزیب بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔

واضح رہے کہ انہیں گھر والوں کے سامنے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا ۔

ایمل اورنگزیب آٹھویں جماعت کا طالبعلم اور معروف کمسن انسانی حقوق کے کارکن فاطمہ بلوچ کا بڑا بھائی ہے، جو جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت حراستوں اور ریاستی جبر کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔