قلات اور مستونگ میں فوجی آپریشن جاری

334

بلوچستان کے اضلاع قلات اور مستونگ میں چھٹے روز بھی آپریشن جاری ہے۔

علاقے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قلات کے مختلف علاقوں پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد پیدل اور گاڑیوں کے ذریعے پیش قدمی کر رہی ہے، جبکہ گن شپ ہیلی کاپٹروں سے فضائی مدد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ ہیلی کاپٹروں کی جانب سے بعض مقامات پر شیلنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

اسی طرح مستونگ کے علاقوں میں آپریشن جاری ہیں۔

واضح رہے کہ آپریشن کے دوران پاکستانی فورسز کو مسلح حملوں اور مشکلات کا سامنا پیش آرہا ہے ۔ جہاں گذشتہ دنوں قلات اور مستونگ میں دوران آپریشن انہیں بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ۔

خیال رہے کہ گذشتہ کئی روز سے قلات اور مستونگ میں پاکستان فوج آپریشن میں مصروف ہے اس دوران فورسز کو شدید نوعیت کے حملوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ان حملوں میں پاکستان فوج کے میجر زیاد سمیت چھ اہلکاروں کے ہلاکت کی تصدیق حکام نے کی ہے۔

بلوچ لبریشن آرمی نے قلات اور مستونگ میں حملوں سمیت بلوچستان بھر میں پاکستانی کے 23 اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ ان حملوں میں آئی ای ڈی اور مسلح حملے شامل تھے