جامعہ کراچی میں فلسفہ کے طالبعلم مسلم داد بلوچ جبری گمشدگی کا شکار

65

جامعہ کراچی کے شعبہ فلسفہ کے طالبعلم مسلم داد ولد صاحب داد گزشتہ شام جامعہ کراچی کے مسکن گیٹ کے سامنے سے لاپتہ ہو گئے، جس کے بعد ان کے اہلخانہ اور ساتھی طلبہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

مسلم داد کا تعلق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے سے ہے اور وہ جامعہ کراچی میں فلسفہ کے چوتھے سمسٹر کے طالبعلم ہیں۔

ذرائع کے مطابق، وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ یونیورسٹی ہاسٹل واپس جا رہے تھے جب نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔

مسلم داد جامعہ کراچی میں زیرِ تعلیم بلوچ طلبہ میں ایک فعال اور متحرک طالبعلم کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی گمشدگی نے نہ صرف ان کے اہلخانہ کو کرب میں مبتلا کر دیا ہے بلکہ جامعہ میں زیرِ تعلیم طلبہ، خاص طور پر بلوچ طلبہ، میں بھی گہری تشویش پیدا کر دی ہے۔