بلوچستان کے ضلع خضدار سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق، ان افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔
لاشیں ضلع خضدار میں ایم 8 شاہراہ کے قریب سور گز کے مقام سے ملیں، مقتولین کی شناخت ڈاکٹر عبدالمجید مینگل، عطاءالرحمن مینگل، اور ممتاز مینگل کے طور پر ہوئی ہے، جن کا تعلق ذیدی اور وڈھ کے علاقوں سے تھا۔
لاشوں کو خضدار کے ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش جاری ہے، تاہم واقعہ کے وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔