جبری لاپتہ زاہد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے خفیہ ادارے استعمال کررہے ہیں – اہلخانہ

115

زاہد بلوچ ولد عبدالحمید، جو کہ کراچی کے علاقے لیاری کے رہائشی ہیں، 17 جولائی 2025 کو لیاری سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے۔ تاحال زاہد بلوچ کی گمشدگی کے حوالے سے ان کے اہلِ خانہ کو کوئی اطلاع یا خبر موصول نہیں ہوئی، اور وہ شدید پریشانی و کرب کی حالت میں ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق آج ایک نہایت تشویشناک واقعہ یہ پیش آیا کہ زاہد بلوچ کے فیس بُک اکاؤنٹ کو کسی نامعلوم شخص یا ادارے نے کھول کر اس پر اسٹیٹس لگایا ہے۔ یہ عمل نہ صرف ان کی گمشدگی کو مزید مشکوک بنا رہا ہے بلکہ ان کے اہلِ خانہ کے لیے مزید اذیت کا باعث بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام دوستوں، صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنان اور باشعور شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ زاہد بلوچ کی Facebook ID سے کسی قسم کا رابطہ نہ کریں۔