مسلح افراد نے فورسز اہلکار کو حملے میں نشانہ بنا کر ہلاک کردیا۔
بلوچستان کے ضلع چاغی کے شہر تفتان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پاکستانی فورسز کے اہلکار اختر کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
واقعہ کے بعد حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ لاش کو فورسز نے تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا ہے۔
تفتان واقعہ کے بعد علاقے میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے جبکہ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔