بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق دو نوجوانوں کو مختلف مقامات سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
11 جولائی کی صبح 19 سالہ طالبعلم اشفاق ولد مشتاق کو اے ون سٹی فیز 2، کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا۔ اشفاق کا تعلق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے سے ہے، اور وہ ایک عام طالبعلم ہے۔
عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق اشفاق کو ایف سی اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے۔ حراست کے بعد اشفاق کا تاحال کوئی پتہ نہیں چل سکا۔
دوسری جانب ہوشاب کے علاقے عرض محمد بازار میں پیش آیا، جہاں آواز حسن ولد حسن کو صبح 9 بجے ان کے علاقے سے لاپتہ کر دیا گیا۔
خیال رہے ہوشاب میں پاکستانی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے عرض محمد بازار میں تمام افراد کو گھروں سے نکال کر ایک جگہ جمع کیا اس دوران لوگوں کے موبائل فونز بھی چھین لیے گئے۔