نوشکی اور مستونگ میں پاکستانی فوج کی آپریشن جاری

110

بلوچستان کے ضلع نوشکی اور مستونگ میں پاکستانی فوج کی آپریشن جاری ہے، آپریشن میں پیدل اہلکاروں سمیت ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔

آج صبح نوشکی کے پہاڑی سلسلے میں آپریشن کا آغاز کیا گیا، دوسئے، منجرو اور گردنواح کے علاقے فوجی آپریشن کی زد میں ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق تین ہیلی کاپٹروں کو مذکورہ علاقے میں دیکھا گیا ہے جن میں ایک گن شپ ہیلی کاپٹر تھا۔ علاقے میں شدید دھماکوں کی بھی آواز سنی گئی ہے۔

دریں اثناء مستونگ کے علاقے اسپلنجی اور گردنواح کے علاقوں میں فوجی آپریشن کی جارہی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز سے فورسز کی نقل و حرکت جاری تھی جبکہ ایک ہیلی کاپٹر کو بھی فضا میں دیکھا گیا۔

حکام نے دونوں علاقوں میں آپریشنوں کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔