مستونگ: حملے میں ڈی ایس پی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے

117

بلوچستان کے علاقے چوتو کے مقام پر پولیس قافلے پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں قائم مقام ڈی ایس پی انسپکٹر عبدالرزاق اور کانسٹیبل رضا محمد ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق یہ پولیس قافلہ قلات سے کوئٹہ جا رہا تھا، جس میں دو ٹرک اور دو پک اپ گاڑیاں شامل تھیں۔ حملے کے دوران شدید فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل تاج محمد اور کانسٹیبل خورشید احمد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی فورسز اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔