بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات میں مجموعی طور پر پانچ افراد جانبحق ایک زخمی ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے سوراب میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سوراب محمد اکبر قریشی، ڈیٹا انٹری آفیسر مقصود احمد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ انکے ہمراہ موجود اسسٹنٹ صدام حسین زخمی ہوگئے۔
واقعہ کے بعد زخمیوں اور جانبحق افراد کو مقامی انتظامیہ نے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے سارونہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہا سارونہ کوچہ میں ندی میں ڈوبنے سے تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
انتظامیہ کے مطابق جانبحق افراد کی شناخت وزیر علی میراجی، غلام مصطفی میراجی اور محمد علی میراجی کے ناموں سے ہوئی ہے، واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو ندی سے نکال لیا۔