گورکوپ: پاکستانی فورسز کیجانب سے مارٹر گولے فائر، دو افراد جان کی بازی ہار گئے، سات زخمی

173

ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں گزشتہ روز شام مغرب کے وقت ایک زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے دو دورانِ سفر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی باز ہار گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، دھماکہ اس وقت پیش آیا جب کچھ نوجوان علاقے کے ایک گراؤنڈ میں کھیل میں مصروف تھے۔

زخمیوں کی شناخت علی ولد غلام، شہباز ولد دوستین، نصیر ولد محراب، جمیل ولد دلمراد، جمال ولد حمید، برکت ولد اقبال اور وزیر ولد غلام علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد شدید زخمی حالت میں چار افراد کو کراچی منتقل کیا گیا، تاہم راستے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

مقامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ دھماکہ ایک مارٹر گولے کے پھٹنے سے ہوا، جو پاکستانی فورسز کی جانب سے فائر کیا گیا تھا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز کے کیمپ سے علاقے میں متعدد گولے داغے گئے جو مختلف مقامات پر گرے۔