حب: پولیس افسر کی گاڑی میں نصب بم برآمد

108

نامعلوم افراد نے پولیس افسر کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم نصب کی تھی۔

حب چوکی سے اطلاعات کے مطابق حب کے علاقے اسد چوک کے قریب اے ایس آئی عبدالرشید کے گھر کے باہر کھڑی گاڑی سے ایک دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) برآمد ہوا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں پولیس و فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہچ گئی جہاں بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیر لیا جبکہ علاقے میں فورسز کی گشت بھڑا کر نامعلوم مشتبہ افراد کو تلاش کیا جارہا ہے۔