کیچ: نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو رسد پہنچانے والی دو گاڑیاں تحویل میں لے لیں

46

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے لیے رسد لے جانے والی دو گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، واقعہ بدھ کی شام کو پیش آیا جب رسد سے لدی دونوں گاڑیاں بلیدہ کے علاقے گروک سے گزر رہی تھیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے گاڑیوں کو روک کر ڈرائیوروں سمیت نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

یاد رہے کہ بلیدہ، میں ماضی میں بھی پاکستانی فورسز پر متعدد حملے ہو چکے ہیں۔ جنکی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی آرہی ہیں تاہم اس واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔