بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے گاڑیوں کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
واقعہ گذشتہ شب دس بجے کے قریب تربت کے علاقے گھنہ پیش آیا جہاں گھات لگائے مسلح افراد نے فورسز کے گاڑیوں پر راکٹ اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
علاقے میں دھماکوں کیساتھ شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی۔
حملے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔