بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں بدھ کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔
مقتول کی شناخت دولت ولد چار شمبے کے نام سے ہوئی ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق، حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور انہوں نے مقتول پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ بازار دکان کے سامنے بیٹھا تھا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث افراد کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ، جسے مقامی طور پر “ڈیتھ اسکواڈ” کہا جاتا ہے، سے تھا۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس سے پہلے بھی اس نوعیت کے واقعات پیش آتے رہے ہیں، جن میں متعدد افراد نشانہ بن چکے ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلسل اس بات پر تشویش ظاہر کرتی رہی ہیں کہ ان حملوں کے پیچھے اکثر ایسے عناصر ہوتے ہیں جنہیں ریاستی اداروں کی مبینہ پشت پناہی حاصل ہوتی ہے۔