بلوچستان میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 3 بچیاں اور 1 خاتون جاں بحق

101

بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیلابی میں بہہ کر تین بچیاں اور خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئیں، جس میں بیٹھی تین بچیوں کی لاشوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

ژوب میں ہی سلیازہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں دو بچے لاپتہ ہوئے جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ زرد آلو کھوسٹ ندی میں اونچے درجے کا سیلاب آیا جس میں ڈوب کر ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

مقامی افراد نے تین مردوں اور ایک خاتون کو اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کیا۔