بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ حملے میں مسلح افراد نے راکٹوں و دیگر ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
گذشتہ شب ہوشاب کے علاقے گونڈسرین کے مقام پر سی پیک روٹ کی حفاظت کیلئے قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے راکٹوں و دیگر بھاری ہتھیاروں سے فورسز کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔