کوئٹہ: دشت درخشاں اور جھاؤ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

279

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چھبیس مئی 2025 کو بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے کوئٹہ کے علاقہ دشت، درخشاں میں پیرا ملٹری فورس کی ایک چوکی  کے باہر کھڑے تین اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تینوں اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ کامیاب کاروائی کے بعد سرمچار برق رفتاری کے ساتھ جائے وقوعہ سے نکل کر اپنے ٹھکانوں پر بحفاظت پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور حملے میں آج شام تقریباً پانچ بجے آواران کے علاقہ جھاؤ، زیلگ کے مقام پر  قابض فورسز کی چوکی کو ایک حملے میں راکٹ لانچروں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں پہلے بی ایل ایف کے اسنائپرز کی ٹیم نے چوکی کی حفاظت پر مامور اہلکار کو ہدف بناکر موقع پر ہلاک کردیا۔  پھر راکٹ لانچروں اور دوسرے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے چوکی پر شدید حملہ کردیا۔ دشمن کی چوکی پر راکٹ بازی اور دیگر ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ بیس منٹ تک جاری رہا جس کے  نتیجے میں فورسز کے تین اور اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کوئٹہ میں پاکستانی فوج پر دستی بم حملے میں تین اہلکاروں کو زخمی اور جھاؤ زیلگ میں فورسز کے چوکی پر حملے میں چار اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچ نوجوانوں سے درخواست کرتی ہے کہ وقت اور حالات کی نزاکت کو سمجتھے ہوئے قومی تحریک آزادی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے صفوں میں شامل ہوکر تحریک آزادی میں بھرپور عملی کردار ادا کریں۔