کراچی: ہزارہ گوٹھ سے قانون کا طالبعلم جبری لاپتہ

138

پاکستانی فورسز نے کراچی کے علاقے ہزارہ گوٹھ میں چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت ذکریا اسماعیل کے طور پر ہوئی ہے، جو حال ہی میں کراچی یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم مکمل کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ذکریا کو ان کے کمرے سے حراست میں لیا گیا۔ جس کے بعد اس کی موجودہ مقام سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں۔

دریں اثناء، کراچی کے علاقے گل محمد لائن میں بھی فورسز نے گذشتہ شب آپریشن کی، جہاں بڑی تعداد میں رینجرز اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کی گئی۔