ڈھاڈر میں لیویز تھانے پر دستی بم حملہ

101

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر میں لیویز تھانے کو حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ نامعلوم حملہ آوروں نے تھانے کے باہر ہینڈ گرنیڈ پھینکا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دھماکہ تھانے کے مرکزی دروازے کے قریب ہوا۔

دھماکے کے فوری بعد لیویز اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی، جس کے دوران حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ تاہم حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کے بعد لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ایس ایچ او لیویز ڈھاڈر کے مطابق سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔