سنگت منیر بلوچ اور سنگت ظاہر بلوچ شہید ہو گئے — بی ایل اے

512

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ تنظیمی سنگت منیر بلوچ اور سنگت ظاہر بلوچ کو قومی آزادی کی راہ میں شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہونے پر خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے نڈر سرمچار منیر بلوچ عرف عبداللہ 5 مئی 2025 کو ایک مشن کے دوران روڈ حادثے میں شہید ہوگئے۔ سنگت منیر بلوچ عرف عبداللہ ولد رشید بلوچ کا تعلق کیچ کے علاقے دشت، شولی سے تھا۔ وہ 2013 سے بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد سے وابستہ تھے، جہاں انہوں نے دشت اور تلار کے محاذوں پر بھرپور خدمات انجام دیں۔ آپ کے ایک بھائی سنیر بلوچ بھی قومی آزادی کی جہد میں شہید ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ سنگت منیر جہدِ مسلسل کا عملی نمونہ تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے دن رات قومی آزادی کے حصول کے لیے وقف کر دیئے اور آخری سانس تک اس عظیم منزل کی جانب اپنی خدمات جاری رکھیں۔

ترجمان نے کہاکہ شہید سنگت ظاہر بلوچ عرف مُلا، یکم دسمبر 2023 کو پنجگور کے علاقے گرمکان میں قابض فوج اور نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ ایک جھڑپ میں شہید ہوئے۔ سنگت ظاہر ولد عبدالصمد کا تعلق پنجگور کے علاقے وشبود سے تھا۔ وہ 2017 میں بلوچ لبریشن آرمی سے منسلک ہوئے اور قومی آزادی کے لیے انتھک خدمات انجام دیتے رہے۔ شہید ظاہر بلوچ کی شہادت کے بعد انکی شہادت کی خبر اور بی ایل اے سے تعلق کو تنظیمی رازداری کے تحت مخفی رکھا گیا تھا، تاکہ جس جاری مشن کا آپ حصہ تھے، اسے پایہ تکمیل تک سر کیا جاسکے۔

ترجمان نے کہاکہ شہید سنگت ظاہر ایک ملنسار، باوقار اور آزادی کے فکر سے سرشار ساتھی تھے۔ ان کی سادہ طبیعت اور قومی شعور نے انہیں ساتھیوں کے درمیان منفرد مقام دیا۔

بیان کے آخر میں کہاکہ یہ دونوں سرمچار، شہید سنگت منیر اور ظاہر بلوچ، اپنے خون سے قومی تحریک کو سینچ گئے۔ ان کی شہادت بلوچ قوم کی اجتماعی قربانی اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے۔ بی ایل اے ان کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے اور عہد کرتی ہے کہ ان کا مشن جاری رکھا جائے گا۔